راجوری// ’’سوچھتا ہی سیوا‘ مہم کے تحت نوشہرہ میں صفائی مہم شروع کی گئی جوڈائریکٹوریٹ فیلڈ پبلٹی منسٹری آف انفارمیشن اینڈ پروڈکاسٹنگ گورنمنٹ آف انڈیا یونٹ راجوری ،اننت ناگ اور پونچھ میں دو روزہ جانکاری مہم کا آج آغازتھا۔اس دوران گورنمنٹ بوائز ہائر اسکنڈری اسکول نوشہرہ کے بچوں نے ایک ریلی نکالی ۔ریلی کوپرنسپل بائز ہائر اسکنڈری اسکول نوشہرہ اشوک شرما نے ہری جھنڈی دکھائی ۔طلباء نے بینر بھی اٹھائے ہوئے تھے جن پر صفائی کے پیغامات درج تھے ۔ صفائی کے پیغام کو عام کرنے کی مناسبت سے ہائر اسکنڈری اسکول نوشہر میں مختلف پروگراموں کا انعقاد بھی کرایاگیا جن میں تقریری اور کوئزمقابلے بھی کرائے گئے جن میںبہتر کارکردگی پیش کرنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔