کوٹرنکہ //کوٹرنکہ سب ڈویژن میں سواڑی بگیالہ کوٹ سڑک پرمحکمہ پی ایم جی ایس وائی کی جانب سے تار کول بچھانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جس پر مکینوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بدھل اولڈ کوٹرنکہ سے ضلع ترقیاتی کونسل چیئر مین شازیہ چوہدری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ان کی کاوشوں کی وجہ سے اج ایک طویل عرصہ کے بعد سڑک پر تار کول بچھانے کا عمل شروع کیا گیا ہے ۔غور طلب ہے کہ کوٹرنکہ سب ڈویژن کے اکثر دیہات میں رابطہ سڑکیں انتہائی خستہ حالی کا شکارہ ہو گئی ہیں جس کی وجہ سے جہاں مکینوں کو مشکلات درپیش ہیں وہائیں ٹرانسپورٹروں کو بھی کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرناپڑرہا ہے ۔مکینوں نے بتایا کہ کئی ایک دیہات میں سڑکیں پیدل چلنے کے قابل بھی نہیں ہیں تاہم ضلع ترقیاتی کونسل رکن کی قیادت میں علاقہ میں تعمیراتی عمل شروع کئے گئے ہیں ۔مکینوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ سڑک پر تار کول کے عمل کو مکمل کرنے کیساتھ ہی نالیوں کا بندوبست بھی کیا جائے تاکہ ان کی دقتیں کم ہو سکیں ۔