نوشہرہ //بھاجپا کارکنوں نے تحصیلدار سندر بنی کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مذکورہ آفیسر کو جلدازجلد تبدیل کیا جائے ۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ بھاجپا کارکنوں نے جموں پونچھ شاہراہ کو گاڑیوں کی آمد ورفت کیلئے بند کرتے ہوئے تحصیلدار کیخلاف شدید نعرے بازی کی ۔غور طلب ہے کہ اس سلسلہ میں ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری نے اے ڈی سی سندر بنی کی قیادت میں انکوائری کا حکم پہلے سے دے دیا تھا تاہم بھاجپاکارکنوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ آفیسر کو جلدازجلد سندر بنی سے تبدیل کر دیا جائے ۔اس دوران اے ڈی سی نے مظاہرین کو یقین دلاتے ہوئے کہاکہ مذکورہ آفیسر کیخلاف تحقیقات چل رہی ہے جبکہ اعلیٰ حکام کی یقین دہانی کے بعد کارکنوں نے احتجاج ختم کردیا ۔