سرنکوٹ//گاؤں سنئی کے وراڈ نمبر 9 محلہ گائی میں پانی کی شدید قلت پائی جارہی ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پانی کی سپلائی اکثر معطل ہی رہتی ہے اور آج تین ہفتے سے پانی سپلائی نہیں ہواہے ۔ان کاکہناہے کہ مون سون کے موسم میں زمین بھی پانی سے پھٹ جاتی ہے لیکن افسوس کی بات ہے کہ انہیں پینے کا پانی نہیں مل رہاجس سے محکمہ کی لاپرواہی کا اندازہ بھی ہوتاہے ۔روایت حسین شاہ اور تصور حسین شاہ نے بتایا کہ ان کے بچے پانی نہ ہونے سکول نہیں جاپاتے اور پانی کے مٹکے سرپر اٹھا کر دو میل دور سے پانی لانے پر مجبور ہوتے ہیں۔ انہوں نے محکمہ پی ایچ ای پرلاپرواہی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ بچوں سے مزدوری کاکام کرانا قانونی جرم ہے لیکن اب یہ کام لینا ان کی مجبوری بن چکاہے ۔انہوںنے کہاکہ اگر پانی کی سپلائی میں بہتری نہ لائی گئی تو بڑے پیمانے پر احتجاج کیاجائے گا۔