یواین آئی
ریاض// دنیا کے بیشتر ممالک میں سال نو کے موقع پر پٹرول اور گیس کی قیمتوں میں ردوبدل ہوا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی پٹرولیم کمپنی ’آرامکو‘ نے ڈیزل کی قیمت میں 7.8 فیصد اضافہ کرتے ہوئے نئی قیمت 1.79 ریال مقرر کی ہے اور اس پر یکم جنوری 2026 سے عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل ڈیزل 1.66 ریال فی لٹر فروخت کیا جا رہا تھا۔پٹرول 95 کی سابقہ قیمت برقرار ہے، جو 2.33 ریال فی لٹر میں دستیاب ہے جبکہ پٹرول 91 بھی سابقہ قمیت 2.18 ریال فی لٹر میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ کیروسین آئل کے نرخ 1.59 ریال فی لٹر مقرر ہیں۔واضح رہے سعودی آرامکو ہر سال کے آغاز پر ڈیزل کی قیمتوں کا سالانہ جائزہ لیتی ہے۔ 2022 میں سالانہ جائزہ میکنزم متعارف کرائے جانے کے بعد یہ پانچویں نظرثانی ہے۔ اس اضافے کے باوجود سعودی عرب میں ڈیزل کی قیمتیں ہمسایہ عرب ملکوں کے مقابلے میں کم ہیں۔اس کے علاوہ غازکو نے مملکت بھر میں گیس سیلنڈر کی قیمتیں یکساں کرنے کا اعلان کیا ہے۔