سری نگر// گرمائی دارلحکومت سری نگر کے پنزی نارہ علاقے میں بدھ کی صبح دریائے جہلم سے ایک 15 سالہ لڑکی کی لاش بر آمد کی گئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے پنزی نارہ علاقے میں بدھ کی صبح کچھ مقامی لوگوں نے ایک لاش کو تیرتے ہوئے دیکھا اور فوری طور پولیس کو اس کے متعلق مطلع کیا۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس نے لاش کو دریائے سے بر آمد کرکے طبی و قانونی لوازمات کی ادائیگی کے لئے اپنی تحویل میں لے لیا۔