عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// بادامی باغ چھاونی میں تعینات ایک فوجی اہلکارنے مبینہ طور پر اپنی سروس رائفل کا استعمال کرتے ہوئے اپنی جان لے لی۔ جے کے این ایس کے مطابق مذکورہ اہلکار کی شناخت ستیہ جیت کندھول ساکن پانی پت ہریانہ کے طور پر ہوئی ہے۔ واقعہ کے وقت وہ 20 راشٹریہ رائفلز (RR) E کمپنی میں خدمات انجام دے رہا تھا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق اہلکارنے خود کو گولی مار دی جبکہ اس کے انتہائی قدم کے پیچھے وجوہات واضح نہیں ہیں۔ وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔