کٹھوعہ//طلبا ء کو معیاری تعلیم فراہم کرنے پر زور دیتے ہوئے جنگلات و ماحولیات کے وزیر چودھری لال سنگھ نے کہا کہ حکومت نے طلاب کے دہلیز پر تعلیمی سہولیات پہنچانے کے سلسلے میں کئی اقدامات اٹھائے ہیں۔انہوںنے کہا کہ موجودہ حکومت تعلیمی سہولیات میں مزید بہتری لانے اور شرح خواندگی میں اضافہ کرنے کی متمنی ہے۔کٹھوعہ میں چپٹر آف ویدھیا مندر کلاسز پرائمیرانسٹی چیوٹ فار امپارٹنگ میڈیکل اینڈ انجینئر نگ کوچنگ کلاسز کا افتتاح کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ تعلیم کی بدولت طلباء کی کلہم شخصیت کو نکھارنے میں کافی مدد ملتی ہے اور یہ وہ سیکٹر ہے جس کی طرف حکومت خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔لال سنگھ نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ معیاری تعلیم حاصل کرنے کے لئے اپنے بچوں کو سکول بھیجیں تاکہ وہ ذمہ دار اور عزت دار شہری بن سکیں اور سماج کے تئیں اپنی اعلیٰ خدمات انجام دینے کے لائق بنیں۔