سرنکوٹ// گورنمنٹ ڈگری کالج سرنکوٹ کے طلباء یونین کا چنائو عمل میں لایاگیا جس دوران ظفر حسین شاہ کو یونین صدر منتخب کیاگیا۔اس کے علاوہ نائب صدر ذوالفقار احمد، جنرل سیکریٹری فوزیہ تبسم، جوائنٹ سیکریٹری زبینہ کوثر،نائب جوائنٹ سیکریٹری سعید احمد کو بنایاگیاہے ۔کالج کے تمام طلباء اور عملہ نے عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریںگے ۔کالج کے پرنسپل تیجندر سنگھ اور دیگر عملہ نے ظفرشاہ اوران کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ وہ کالج کے نظام میں سدھار لانے کیلئے تعاون دیں۔وہیں ظفر شاہ نے کہاکہ وہ دی گئی ذمہ داریوں کو پوری طرح سے انجام دینے کی کوشش کریںگے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ بہتر کام کرنے سے کالج کو فائدہ ہوگا۔