سرنکوٹ//گورنمنٹ بوائز ہائراسکینڈری سکول سرنکوٹ کے بارہویں جماعت کے طلباء نے احتجاج کرتے ہوئے کیمسٹری کا پرچہ دوبارہ لینے کی مانگ کی ہے ۔طلباء نے ایک ریلی نکالی جوڈاک بنگلہ سے شروع ہوکر تحصیل کمپلیکس میں اختتام پذیر ہوئی جس دوران بورڈ حکام کے خلاف نعرے بازی کی گئی ۔انہوںنے بتایاکہ 30 اکتوبر کو کیمسٹری کا پرچہ ہوا تھا لیکن ایسے سوالات پوچھے گئے جو نصاب سے باہر تھے اور یہی پرچہ کشمیر صوبے میں دوبارہ سے لیا جارہاہے لیکن سرنکوٹ کے معاملے میں حکام خاموش ہیں۔اس وران ان ایمپلائیڈ یوتھ صدر طارق اشرف نے کہا کہ بورڈ کو یہ سمجھنا چاہیے کہ سرنکوٹ بھی ریاست کا حصہ ہے اورسبھی طلباء کے ساتھ ایک جیسا سلوک کیاجائے ۔ انہوںنے کہاکہ یہ پرچہ دوبارہ لیاجائے ۔بعد میں طلباء نے ایک میمورنڈم تحصیلدار سرنکوٹ روہت شرما کو پیش کیا جس پر موصوف نے یقین دلایاکہ وہ یہ معاملہ حکام کے نوٹس میں لائیںگے ۔احتجاج میں سکندر حیات و دیگر نوجوان بھی شامل تھے ۔