سرنکوٹ میں دوسرے دن بھی پولیس کی تلاشی مہم جاری

سرنکوٹ//سرنکوٹ میں پولیس کو ملی ایک خفیہ اطلاع کے بعد کئی گھروں میں تلاشی مہم کو شروع کیا گیا ہے جبکہ حکام کی جانب سے جاری کردہ تلاشی مہم دوسرے روز بھی جاری رہی اور اس دوران نقدی اور زیورات بھی ضبط کر لئے گئے ہیں ۔اس سلسلہ میں پولیس نے سرنکو ٹ کے ہاڑی محلہ اور اقبال نگر علاقوں میں نجی رہائشی گھروں میں چھاپے مار کر لاکھوں روپے کی نقدی او ر کافی تعداد میں زیورات اپنی تحویل میں لے لئے تاہم ابھی تک پولیس کی جانب سے اس سلسلہ میں کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے جبکہ صرف تلاشی مہم جاری ہونے کے سلسلہ میں تصدیق کی گئی ہے ۔پولیس نے کہا کہ تلاشی مہم مکمل ہونے کے بعد اس سلسلہ میں ذرائع ابلاغ کو مکمل تفصیل فراہم کی جائے گی ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ سرنکوٹ میں لوگوں کے گھروں کو حالیہ کئی برسوں سے لوٹا جارہا ہے جبکہ اس دوران بڑی مقدار میں زیورات بھی لوٹے گئے ہیں ۔انہوں نے پولیس کی کارروائی کی سراہنا کرتے ہوئے کہاکہ جلد ہی کئی بڑے ملزمان پولیس شکنجے میں آسکتے ہیں ۔ایس ڈی پی او سرنکوٹ نے بتایا کہ پولیس کی کارروائی مسلسل جاری ہے تاہم تین سے چار افرا گھروں سے فرار ہیں ۔انہوں نے کہاکہ مزید تحقیقات کے بعد اس سلسلہ میں مکمل جانکاری فراہم کی جائے گی ۔