سرنکوٹ// ڈاک بنگلہ سرنکوٹ میں نیشنل کانفرنس لیڈران کی جانب سے ایک اجلاس منعقد کیا گیا ۔پارٹی سنیئر لیڈر و سیکریٹری جموں وکشمیر سید مشتاق بخاری کی قیادت میں منعقدہ اجلاس میں تمام بلاکوں سے پارٹی لیڈران وکارکنوں نے شرکت کی ۔اجلاس کے دوران مقررین نے کارکنوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ سرنکوٹ میں این سی کو مضبوط بنانے کیلئے زمینی سطح پر مضبوطی کیساتھ کام کریں ۔اپنے خطاب میں سید مشتاق بخاری نے کہاکہ بھاجپا کی مرکزی حکومت نے جہاں جموں وکشمیر کی خصوصی پوزیشن ختم کی وہائیں عوامی مشکلات کو کم کرنے میں پوری طرح سے ناکام ہو چکی ہے ۔این سی لیڈر نے کہاکہ بھاجپا حکومت نے جہاں دفعہ 370اور 35A کو ختم کر دیا گیا وہائیں ریاست کا درجہ بھی چھین لیا گیا ہے جبکہ حکومت نے جموں و کشمیر کی عوام کے حقوق پامال کئے ہیں ۔موصوف نے پارٹی لیڈران و کارکنوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ زمینی سطح پر عوامی مشکلات کو حل کروانے کیلئے ان کا اجاگر کیا جائے جبکہ پارٹی کی مضبوطی کیلئے یکجا ہو کر اپنی خدمات انجام دیں ۔