سرائے بالا کے گلی کوچے کھنڈرات میں تبدیل

سرینگر//شہر سرینگرکے بیشتر سڑکیںکھنڈرات میں تبدیل ہوگئی ہیں جس کے نتیجے میں لوگوں کوعبور و مرور میں گوناگوں مسائل کا سامنا ہے۔سرینگر کے مصروف بازار گونی کھن اور سرائے بالا کے اندرونی گلی کوچوں کی ناگفتہ بہ حالت کی وجہ سے لوگوں کوعبور و مرورمیں دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔سرائے بالا میں گزشتہ سال سیمنٹ ٹائلوں کا فرش بچھایا گیا تھا جو جگہ جگہ اکھڑ گیا ہے جس میں اکثر وبیشتر سکوٹر سوار اور راہگیر زخمی ہوجاتے ہیں۔تجارت پیشہ سے وابستہ افراد نے گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ گلی کوچوں اور سڑکوں کی مرمت کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔