یواین آئی
غزہ // غزہ میں سخت سردی سے نبرد آزما فلسطینیوں پر تباہ حال عمارتوں کی دیواریں گر پڑیں، جس میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔غزہ میں بارش اور سردی نے قیامت ڈھا دی ہے، اسرائیلی بمباری سے زخموں سے چور غزہ ایک اور المیے کا شکار ہو گیا ہے، شدید سردی اور طوفانی موسم نے مزید جانیں نگل لیں۔طوفان کے دوران تباہ حال عمارتیں اور دیواریں گرنے سے پانچ فلسطینی جاں بحق ہو گئے، محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ سرد موسم میں بے گھر 15 لاکھ فلسطینیوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔دو سال سے زیادہ ہول ناک اسرائیلی بمباری اور امداد کی کمی کے بعد غزہ میں زندگی کے خطرناک حالات برقرار ہیں۔