جموں / مکانات و شہری ترقی کے وزیر ست شرما نے بلڈنگ سینٹر کے دورے کے دوران اس کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران وزیر کو بتایا گیا کہ بلڈنگ سینٹر تعمیراتی تکنیک اورکم قیمت والے تعمیراتی میٹریل تیار کرنے کو فروغ دیتا ہے ۔انہیں بتایا گیا کہ اس سینٹر کا بنیادی مقصد لوگوں کو کم قیمت والی ٹیکنالوجی سے وافقیت کرانی ہے اور کار خانہ داری کو فروغ دینے میں بھی معاون ثابت ہوسکتا ہے ۔انہیں بتایا گیا کہ اس مقصد کے لئے کئی تربیتی پروگراموں کا انعقاد کیا جارہا ہے جہاں متعلقین کو ماڈیولر تعمیراتی طریقے کار کے بارے میں تربیت فراہم کی جاتی ہے۔وزیر نے اس موقعہ پر بلڈنگ سینٹر کی طرف سے تیار کئے جارہے مصنوعات کا معائینہ کیا جن میں سیمنٹ کنکریٹ بلاک ، ہالو بلاک ، ٹائیل ، ڈرینس ، کرب سٹونز ، آر سی سی ڈرین کور ، سلیب وغیرہ شامل ہیں ۔ست شرما کو ڈائریکٹر اشوک کمار مہاجن نے تعمیراتی سرگرمیوں کے لئے کم قیمت اور ماحول دوست مصنوعات کے بارے میں جانکاری دی جن میں معیار کا بھی خیال رکھا جاتا ہے اور یہ چیزیں گلیوں اور ڈرینوں کو تعمیر کرنے اوراس کے علاوہ چار دیواری میںبھی کام آتی ہے۔انہیں مزید بتایا گیا کہ مکانات و شہری ترقی کی کارپوریشن / بلڈنگ میٹریل اینڈ ٹیکنالوجی پروموشن کونسل حکومت ہند نے اس کارخانے کو حوصلہ افزائی کے لئے ایوارڈ سے نوازا ۔وائس چیئرمین جے ڈی اے آر کے شون ،او ایس ڈی نریندر کھجوریہ ، ڈائریکٹر بلڈنگ سینٹر اشوک کمار مہاجن ، پروجیکٹ منیجر رنکو بٹ و دیگر بلڈنگ سینٹر کے افسران اس موقعہ پر موجود تھے۔