منڈی//تحصیل منڈی کے سرحدی علاقہ ساوجیاں گلی میں فوج کی 40 آر آر یونٹ کی جانب سے ایک والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع پونچھ کی 12والی بال ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔جمعرات کو اس ٹورنامنٹ کا افتتاح یونٹ کے کماڈنگ آفسر اور ساوجیاں علاقہ کے مقامی سرپنچوں اور معززین کے ہاتھوں ہوا۔ ٹورنامنٹ کے پہلے روز تین ٹیموں کے درمیان 5 مقابلے کھلے گئے جن میں جالیاں اور بیدار، ساوجیاںاور پی پی ساوجیاں، چھمبراور چھمبر اے کی ٹیموں کے مابین کھیلے گئے ۔ان مقابلوں میں سوجیاں،جالیاں اور چھمبر اے کی ٹیموں نے کامیابی حاصل کر لی ۔ کھیل مقابلوں کا یہ سلسلہ سنیچر تک جاری رہے گا اور سنیچر کو ہی ٹورنامنٹ کا فائنل مقابلہ کھیلا جائے گا۔ اس موقعہ پر سرپنچ گگڑیاں بشیر میر نے فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ضلع پونچھ کے نوجوانوں کی قابلیت کو نکھارنے کیلئے ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا ان کا کہنا تھاکہ ساوجیاں علاقہ ایک سرحدی علاقہ ہے جہاں پانچ ماہ قبل ہند پاک افواج کے درمیان روزانہ گولہ باری کا تبادلہ ہوتا تھا جس کی وجہ سے ان علاقہ جات کے لوگ اپنے گھروں سے باہر بھی نہیں نکل سکتے تھے لیکن جب سے سرحدوں پر فائر بندی ہوئی ہے اس کے بعد نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقعہ فراہم کیا جارہاہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔