عظمیٰ نیوزسروس
جموں//جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ کے ایک سرحدی گاؤں میں مندر کے کنویں سے ایک پرانا مارٹر شیل برآمد کیا گیا، جسے بعد میں بم ناکارہ بنانے والے دستے نے محفوظ طریقے سے ناکارہ بنا دیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق یہ مارٹر شیل رام گڑھ سرحدی علاقے کے گڑوال گاؤں میں واقع ایک مندر کے کنویں سے برآمد ہوا، جہاں مقامی لوگوں نے ہفتے کے روز کنویں کے اندر ایک مشتبہ دھماکہ خیز شے دیکھی۔اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور بم ناکارہ بنانے والا اسکواڈ موقع پر پہنچ گیا اور ضروری حفاظتی اقدامات کے بعد شیل کو محفوظ طریقے سے ناکارہ بنا دیا گیا۔ابتدائی جانچ سے معلوم ہوا ہے کہ یہ مارٹر شیل کافی پرانا تھا اور غالب امکان ہے کہ گزشتہ 30 سے 35 برسوں سے کنویں میں موجود تھا۔حکام کے مطابق اس واقعے میں کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا اور صورتحال مکمل طور پر قابو میں رہی۔
سانبہ میں پرانا مارٹر شیل ناکارہ بنا یا گیا