عظمیٰ نیوزسروس
جموں //جموں کے سانبہ ضلع میں بین الاقوامی سرحد کے قریب ماٹر شل بر آمد کر لیاگیاجس کے بعد اسکو بحافظت ناکارہ بنایا گیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ بی ایس ایف کو سانبہ ضلع میں بین الاقوامی سرحد کے قریب ایک زنگ آلود 82ایم ایم مارٹر گولہ برآمد ہوا جس کے بعد اس کو ناکارہ بناگیا ۔ حکام کے بتایا کہ مارٹر گولہ صبح رام گڑھ سب سیکٹر میں سرحدی چوکی کامور علاقے کے قریب بی ایس ایف کی گشتی پارٹی نے دیکھا۔جس کے بعد انہوں نے علاقے کو فوری طور پر گھیرے میں لے لیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد بم ڈسپوزل اسکارڈ کو طلب کر لیا گیا جنہوںنے اس کو ناکارہ بنایا ۔ پولیس نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملہ کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔