پونچھ//اوقاف اسلامیہ کے ایڈ منسٹریٹر ریاض آتش نے انتظامیہ کمیٹی مدرسہ فاطمہ الزہرا ؑ جنیاڑ کا کی اپیل پر وہاںکا ددورہ کیا۔اس دوران علمائے کرام اور طلباء مدرسہ نے موصوف کا پُرتپاک استقبال کیا۔اپنے دورہ کے دوران موصوف نے قبرستان جنیاڑ کا بھی دورہ کیا اور وہاں چار دیواری کروانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔ مدرسہ کے کام کاج کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے اطمینان کا اظہارکیا۔انہوں نے تمام علمائے کرام کو یقین دلایا کہ وہ انہیں ہر طرح کا تعاون دیں گے۔اس موقعہ پرمولانا سید فدادقادری، حافظ مجید مدنی،سرپنچ ننگالی سید امیر حسین شاہ وغیرہ بھی موجو دتھے ۔مہتمم مدرسہ فاطمہ الزھرا سلام اللہ علیہا سید آفتاب حسین شاہ نے آتش کا دورہ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔