عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی// سینئر بی جے پی رہنما اور رکن پارلیمنٹ ارغلام علی کھٹانا نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کو جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے پرامن اور کامیاب اختتام پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔ ایک بیان میں کھٹانہ نے کہا کہ مختلف چیلنجز کے باوجود انتخابات بغیر کسی تشدد کے اختتام پذیر ہوئے، جو کہ اس علاقے میں جمہوریت کے لیے ایک اہم کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا، “میں وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کو اسمبلی انتخابات کے ہموار اور پرامن انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں”۔ انہوں نے کہا کہ جموں اور کشمیر میں ریکارڈ ووٹر ٹرن آؤٹ عوام کی فعال اور بے خوف شرکت کی عکاسی کرتا ہے۔ انتخابات کے نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے انجینئرغلام کھٹانہ نے کہا کہ جبکہ اتحاد نے حکومت بنانے کے لیے اکثریت حاصل کی، بی جے پی نے مجموعی ووٹ فیصد میں سبقت حاصل کی، جو پارٹی کی مضبوط حمایت کی بنیاد کو ظاہر کرتا ہے۔ اُنہوں نے کہا، “وزیر اعظم مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کی متحرک قیادت کے تحت، بی جے پی نے ہریانہ میں تاریخ رقم کی ہے”۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہریانہ کے ووٹروں نے بی جے پی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تیسرے دور میں فیصلہ کن فتح حاصل کی۔ انہوں نے یہ بھی کہا، “میں جموں و کشمیر کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے بی جے پی کی حمایت کی، اور مجھے امید ہے کہ نئی حکومت علاقے میں امن اور ترقی کے راستے پر گامزن رہے گی”۔