تھنہ منڈی //تھنہ منڈی کی تنظیموںنے برما میں روہنگیائی مسانوں پر قتل عام بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے عالمی برادری کی خامو شی پر اظہار افسوس کیاہے۔ کمیٹی کے قائم مقا م چیئر مین عبدالرشید شال،بیو پار منڈل اراکین حاجی غلام محی الدین عارف،ریٹائرڈ گرداور عبدالعزیز شال ودیگران نے اپنے الگ الگ بیانات میں کہا کہ برما کے مسلمانو ں کو دن دہاڑے قتل کیا جا رہا ہے، عورتوں کی عصمت تارتار کی جارہی ہے اور بچوں کے انگ کاٹے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہاں کی حکومت کے خلاف عالمی برادری کیوں کرخاموش ہے۔انہوں نے کہاکہ بودھ مذہب کے پیروکار برما میں نہتے اور بے گناہ مسلمانو ں کے ساتھ بہیمانہ سلوک کر رہے ہیں اوراس کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی ۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ برما کی بودھ حکومت پر اقتصادی پابندیاں عائدکی جائیں۔