راہل گاندھی نے کیا سوال؟ پہلے للت ، پھر مالیہ، اب نیرو بھی ہوا فرار کہاں ہے ملک کاچوکیدار

نئی دہلی//پی این  بی گھوٹالے  پر کانگریس صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کیا۔ راہل نے ٹویٹ کیا کہ پہلے للت پھر مالیہ اور اب نیرو بھی ہوئے فرار ۔راہل نے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر خزانہ ارون جیٹلی سے اس معاملے پر بات کرنے کے لئے کہا تھا ۔راہل نے ٹویٹر پر لکھا پہلے للت پھر مالیہ اور اب نیرو بھی فرار کہاں ہیں نہ کھائوں گا نہ کھانے دونگا کہنے والا دیش کا چوکیدار صاحب کی خاموشی کاراز جاننے کے لئے عوام بے قرار ان کی خاموشی چیخ چیخ کر بتائے و ہ کس کے ہیں وفادار ۔کانگریس صدر نے اس معاملے پر بھی ٹویٹ کیا اور وزیراعظم اور وزیر خزانہ ارون جیٹلی کو نشانہ بنایا۔راہل نے اس موقعہ پر وزیراعظم مودی اور مالیاتی وزیر ارون جیٹلی کی خاموشی پر سوال کیا۔راہل نے لکھاوزیراعظم نریندر مودی نے بچوں کو دو گھنٹے تک امتحان پاس کرنے کا راستہ بتایا لیکن 22,000کروڑ روپے کے بینکنگ گھوٹالے پر وہ 2 منٹ بھی نہیں بولے ہیں کانگریس صدر نے اپنے ٹویٹ میں پہلے ہی لکھا تھا کہ مسٹر جیٹلی بھی پوشیدہ ہیں . ایک مجرم کی طرح سلوک کرنا بند کرو اور معاملے پر کچھ بات کرو۔ ' ٹویٹس کے ساتھ راہل گاندھی نے مودی پر طنز کستا ہوا  ٹویٹر بھی لگایا تھا ۔پنجاب نیشنل بینک میں پف جیواڑے کے ملزم زیورات ڈیزائنر نیرو مودی کے داووس  میں عالمی اقتصادی فورم میں بھارتی کاروباری نمائندگی میں موجودگی پر کانگریس نے جمعرات کو مودی پر نشانہ لگایا تھا۔اس سے قبل، گاندھی نے مودی اور جیٹلی پر الزام لگایا تھا کہ گھوٹالے کے بارے میں پتہ ہونے کے باوجود کارروائی نہیں کی گئی ۔