مینڈھر//ممبراسمبلی مینڈھر جاوید رانا کی قیادت میں مینڈھر کے کالابن علاقے میں عوامی دربار منعقدہواجس دوران لوگوں کے مسائل سنے گئے ۔اس کیمپ میں مختلف گائوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی جبکہ اس میں اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ سمیت کئی دیگر افسران بھی موجودتھے ۔اس موقعہ پر لوگوں نے اپنے مسائل اجاگر کئے اور ان کو حل کرنے کی مانگ کی ۔اپنے خطاب میں ایم ایل اے مینڈھر نے کہاکہ تمام علاقوں کی یکساں ترقی ان کی ترجیح ہے ۔انہوںنے کہاکہ وہ چاہتے ہیں کہ لوگوں کو ان کی دہلیز پر خدمات میسر ہوں اوراس طرح کے شکایتی ازالہ کیمپ وقت بروقت منعقد ہوتے رہیں ۔ انہوںنے کہاکہ جب اس طرح سے تبادلہ خیال ہوتاہے تو اس وقت کئی قسم کے مسائل حل کئے جاسکتے ہیں ۔انہوںنے دعویٰ کیاکہ پچھلے پندرہ برسوں میں مینڈھر میں نمایاں ترقیاتی کام ہوئے ہیں ۔