سری نگر//اِنتظامی کونسل کی میٹنگ لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں اُن چھ کنبوں کی بازآبادکاری کے لئے ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی تجویز کو منظوری دی جن کے ڈھانچے نیشنل ہائی وے جموں سے سری نگر پروجیکٹ کے تحت گائوں میں آرہے ہیں ۔ ضلع رام بن کے ڈھلواس تحصیل میں جہاں این ایچ کی تعمیر کے لئے 4کنال اور 11مرلہ رقبے کی زمین کا ایک ٹکڑا درکا ہے۔میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیران فاروق خان ، راجیو رائے بھٹناگر ، چیف سیکرٹری ارون کمار مہتا ، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار نے شرکت کی۔ان متاثرہ کنبوں کی بحالی اور اس کے نتیجے میں زمین کی دستیابی نے سٹریٹجک اہمیت کے حامل پروجیکٹ کی تکمیل میں ایک بڑی رُکاوٹ دُور کردی ہے ۔ وادی کشمیر سے قابل اعتماد رابطہ کو یقینی بنانے کے لئے حکومت این ایچ ۔44 کی جلد تکمیل کو یقینی بنانا چاہتی ہے۔ این ایچ۔44 کی چار گلیاروں والی کی حصوں میں مکمل ہوچکی ہے اور حال ہی میں نیو یُگ ٹنل بھی مکمل ہوگئی ہے جس سے وادی کے رابطے میں نمایاں بہتری متوقع ہے بالخصوص سردیوں کے دوران جب موسم کی خرابی کے باعث ماضی میں شاہراہ کو باربار بند کرنا پڑتا ہے۔این ایچ۔44 چار گلیاروں کی تکمیل خطے میں معاشی ، صنعتی ، سماجی اور ثقافتی ترقی ، بہتر سڑک رابطے اور روزگار کے مواقع کے لئے اہم کردار ادا کرے گی۔