بانہال// ضلع رام بن میں بلاک رام بن کی پنچایت کینٹھی اور بلاک گنڈی داڑم میں محکمہ دیہی ترقیات اور پنچائتی راج کے نمائندوں نے سوچھ بھارت ابھیان کے تحت علاقوں کی صفائی اور ستھرائی کا کام انجام دیا ۔ اس مہم میں محکمہ پنچائتی راج کے ملازمین ، پنچائتی راج کے نمائندوں اور مقامی لوگوں نے شرکت کی۔ رام بن بلاک کی پنچایت کینٹھی میں صفائی ستھرائی کی مہم کے بعد وہاں موجود افراد نے اس بات کا عہد کیا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں سوچھ بھارت ابھیان کے تحت صفائی ستھرائی میں کوئی کسر باقی نہیں رہنے دینگے اور اس سلسلے کواپنا شعار بنائیں گے۔ اسی طرح کی ایک تقریب بلاک گنڈی داڑم سب ڈویژن گول میں بھی منعقد ہوئی جس میں پنچائتی نمائندوں اور محکمہ کے ملازمین نے حصہ لیا اور صفائی اور ستھرائی کا کام انجام دیا گیا۔ اس موقع پر لوگوں کو اپنے آس پاس کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کی تلقین کی گئی اور صفائی کو اپنا شعار بنانے کی انہیں ترغیب دی گئی۔ صفائی کی اس مہم میں لوگوں سے کہا گیا کہ وہ مچھروں اور مکھیوں کو اس پاس پنپنیں نہ دیں تاکہ عام لوگوں کو مختلف بیماریوں سے بچایا جاسکے۔ دونوں بلاکوں میں سوچھ بھارت کی یہ مہم ضلع پنچایت افسر رام بن اشوک سنگھ کٹوچ کی نگرانی میں انجام دی گئی اور مقامی لوگوں نے اس مہم کیلئے محکمہ دیہی ترقیات و پنچایتی راج اداروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔