رام بن// امتحان کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے اور امتحانی مراکز کے ارد گرد غیر مجاز افراد کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کے علاوہ طلباء کی طرف سے بڑے پیمانے پر نقل کرنے کے خطرے کو روکنے کے لئے ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن رابندر سادھو نے JKBOSE اور محکمہ تعلیم کے افسران کا ایک اجلاس طلب کیا۔اجلاس دور دراز شکایات موصول ہونے کے بعد جہاںغیر قانونی طریقوں کے بارے میں طویل پیدل سفر ہونے کی وجہ سے امتحانات میں سخت نگرانی کم ہے۔دریں اثنا، آزاد اور منصفانہ امتحان مشکل اقدامات یقینی بنانے کے لئے زونل سطح مانیٹرنگ کمیٹیاں بنائی گئیں ہیں جودھوکہ دھڑی اور بڑے پیمانے پر اجتماعی نقل جس کی وجہ سے طلباء کا کیر یئرخطرے میں پڑ جاتا ہے کو دیکھے گیں۔ ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر نے چیف ایجو کیشن آفیسر کو امتحان کی ڈیو ٹی کے لئے مناسب عملے کو لگائیں اور عارضی اساتذہ کو نہیں دینے کی ہدائت دی۔انہوں نے مزید کہا کہ سپرنٹنڈنٹ کے طور پر جن کا ٹریک ریکارڈ اچھا نہیں ہے انہیں خصوصی طور پر امتحانات میں مزید فرائض ادا کرنے سے منع کیا جائے۔ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر نے امتحان ہال میںصرف مجاز افراد کی اجازت دینے کے لئے زور دیا اور پولیس اور مقامی لوگوں کو اندر جانے کی کسی بھی ٹھوس وجوہات کے بغیر اجازت نہیں دی جائے۔اجلاس میں معمول کے سپر وائزر، ویجیلینس سکاٹ ،افسران اور ضلع انتظامیہ امتحانات میں اچانک چیکنگ اور معائینہ کرانے کے لئے آخری وقت پر تعینات کیا جا سکتا ہے کا فیصلہ لیا گیا۔