جموں//وائس چانسلر شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچر اینڈ سائینسز اینڈ ٹیکنالوجی جموں ڈاکٹر پردیپ کمار شرما راج بھون میں گورنر این این ووہرا جو یونیورسٹی کے چانسلر بھی ہیں ، سے ملاقات کی ۔ ڈاکٹر شرما نے گورنر کو یونیورسٹی کی کارکردگی اور کرشی وگیان کیندروں کے انتظامی معاملات کے بارے میں جانکاری دی ۔ گورنر نے وائس چانسلر سے کہا کہ وہ تحقیقی کام انجام دیتے ہوئے اس بات کو مدِ نظر رکھیں کہ کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے میں یونیورسٹی کا رول سب سے اہم ہے ۔ انہوں نے تدریسی پروگراموں میں بہتری لانے اور ریسرچ پروگراموں کے بہتر نتایج حاصل کرنے پر زور دیا ۔ ادھرمعروف کنٹریکٹر حاجی وزیر محمد زارا جو ریاستی پی ڈبلیو ڈی اور شرائین بورڈ میں کام کرتے آئے ہیں ، نے گورنر این این ووہرا اور امر ناتھ جی شرائین بورڈ کے سی ای او امنگ نرولہ کے ساتھ راج بھون میں ملاقات کی ۔ زارا نے امر ناتھ جی راستوں میں مزید بہتری لانے اور اس سال اس سلسلے میں کئے گئے تعمیراتی کام کے بارے میں گورنر کو مطلع کیا ۔ گورنر نے زارا کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ زارا اور اس کی ٹیم مستقبل میں بھی یاتریوں کیلئے بہتر سہولیات فراہم کرنے کی کوششیں کریں گے ۔ دریں اثناء سپورٹس اینڈ یوتھ افئیرز گورنمنٹ آف لکشدیپ رنجیت کالرا اور ممبر جے اینڈ کے سٹیٹ سپورٹس کونسل نے راج بھون میں گورنر این این ووہرا سے ملاقات کی اور انہیں ریاست میں سپورٹس کلچر کو بڑھاوا دینے کے سلسلے میں اٹھائے جا رہے اقدامات کے بارے میں جانکاری دی ۔