راجوری// راجوری کے وارڈنمبرچارکی سڑک پچھلے کئی سال حکام کی عدم توجہی کا شکار بن کر تباہ ہوگئی ہے ۔اس روڈ پر سفر کرنے والے لوگوں کو سخت مشکلات کاسامناکرناپڑتاہے اور ان میں حکام کے تئیں زبردست غم و غصہ پایاجارہاہے ۔ محمد ہارون خان اور سید شجاعت نے کشمیر عظمیٰ کوبتایاکہ وارڈنمبرچارکی سڑک سے اٹھنے والے گردوغبارکی وجہ سے جہاں ایک طرف بیماریاں بڑھ رہی ہیں وہیں پیدل چلنے والے لوگوں خاص کر طلباء کو شدید متاثر ہوناپڑتاہے ۔انہوں نے کہاکہ ہر مالی سال میں شہرکی اندرونی سڑکوں کی مرمت کی جاتی ہے لیکن اس سڑک کو مکمل طور پر نظرانداز کردیاگیاہے اور اس جانب کسی نے مڑ کر نہیں دیکھا۔انہوںنے کہاکہ دیگر سڑکوں کی طرح اس سڑک کی مرمت کاکام بھی کیاجائے اور انہیں بہتر سڑک روابط کی سہولت میسر کی جائے ۔