راجوری //راجوری ضلع میں مسلسل دوسرے دن بھی کووڈ معاملات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ضلع بھر میں کئی گئی ٹیسٹنگ کے دوران ضلع میں کل 141معاملات ریکارڈ کئے گئے ہیں جبکہ وائرس کا شکار مزید 4افراد کی موت واقعہ ہو گئی ہے ۔ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری راجیش کمار شون نے بتایا کہ ضلع میں محکمہ صحت کی جانب سے کی گئی ٹیسٹنگ کے دوران کل 141مثبت معاملات سامنے آئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دو دنوں سے کووڈ معاملات کی شرح میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل ضلع میں روزانہ کی بنیادوں پر 200سے 205کیس ریکارڈ کئے جارہے تھے تاہم گزشتہ دو دنوں سے کیسوں میں کمی ریکارڈ کی جارہی ہے ۔آفیسر موصوف نے مزید کہا کہ ضلع میں لاک ڈائون کے دوران مکینوں نے انتظامیہ کیساتھ تعاون کیا ہے جس کی وجہ سے معاملا ت میں کمی درج کی گئی ہے ۔دوسری جانب ضلع میں کل چار افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں ۔ان میں سے دو راجوری میڈیکل کالج میں زندگی کی جنگ ہار گئے جبکہ نوشہرہ سب ڈویژن کے جھنگڑ علاقہ میں ایک شخص موت کے بعد مثبت پایا گیا جبکہ خواص کا ایک شخص بھی لقمہ اجل بن گیا ۔انتظامیہ کی جانب سے عائد کووڈ بندشیں مسلسل جاری ہیں جس کے دوران مکینوں کو صرف ایمر جنسی سروس بھی دستیاب رکھی گئی ہیں ۔