عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//لیگل میٹرولوجی ڈیپارٹمنٹ (ایل ایم ڈی) نے کل سرینگر میں کئی بازاروں کے معائنہ کے دوران دہلی کیFrozen فوڈ مینوفیکچرر پر ایک لاکھ کا جرمانہ عاید کیا جو میٹرولوجی کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لال بازار میں پہلے سے پیک شدہ کھانے کی اشیاء تقسیم کرتا پایا گیا۔دہلی کی کمپنی نے غلطی کو تسلیم کیا اور لیگل میٹرولوجی ایکٹ 2009 کے سیکشن 48 کے تحت ڈپٹی کنٹرولر، کنزیومر پروٹیکشن کشمیر کی طرف سے ایک لاکھ روپے کی ادائیگی کاایک کیس تیار کیا گیا۔ کنٹرولر، لیگل میٹرولوجی ماجد خلیل درابو نے صارفین کے مفاد کو پورا کرنے کے لیے اس طرح کی چیکنگ مہم کے لیے ہدایات جاری کیں۔