نینی تال// مرکزی حکومت کی پہل پر اتراکھنڈ کے دارالحکومت دہرادون میں بڑھنے والی آلودگی پر قدغن لگانے کے لیے نینی تال واقع آریہ بھٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف آبزرویشنل سائنسز (ایریز)، اسٹیٹ پولیوشن کنٹرول بورڈ (یو کے پی سی بی) اور دہرادون میونسپل کارپوریشن کے درمیان معادہ ہوا ہے۔ اس پر ایریز بڑھتی آلودگی پر قدغن لگانے کے لیے ایک لائحہ عمل تیار کرے گی۔یہ اطلاع ایریز کے ایئرڈیویڑنل ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر منیش نانجا نے دے دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ معاہدہ مرکزی ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر ڈاکٹر پرکاش جاوڈیکر کی موجودگی میں ہوا ہے۔ ڈاکٹر نانجا نے بتایا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے فضائی آلودگی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے سنہ 2019 میں فضا کی صفائی کا قومی پروگرام (این سی اے پی) شروع کیا گیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت ملک کے 132 شہروں کو نشان زد کیا گیا ہے۔