سرینگر//ٹیم انڈیا کے سابق کپتان ایم ایس دھونی نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اوڑی قصبے کا دورہ کیا۔ انہوں نے قصبے کے اُبھرتے ہوئے کرکٹرز کے ساتھ بات چیت کی اور فٹنس پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔فوجی حکام نے سماجی رابطہ ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ لیفٹیننٹ کرنل (مہندر سنگھ دھونی) نے ابھرتے ہوئے کرکٹرز کے ساتھ بات چیت کی اور کہا کہ آنے والے وقت میں ان کھلاڑیوں کے یہ کار آمد ثابت ہوگا۔فوجی حکام نے ٹویٹر پر دھونی کا کرکٹ کھیلتے اور گفتگو کرتے ہوئے تصاویر اور ویڈیو شئیر کی۔ویڈیومیں دھونی، نوجوانوں کو ان کی فٹنس پر توجہ مرکوز رکھنے کے بارے میں بتا رہے ہیں۔سابق کپتان نے کہا کہ میں مستقل بیڈمنٹن، ہاکی اور فٹبال کھیلتا رہا ہوں جس سے میری فٹنس برقرار رہی۔یاد رہے کہ ایم ایس دھونی کو آرمی میں لیفٹیننٹ کرنل کی اعزاز بھی حاصل ہے۔ واضح رہے کہ ہندوستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہیندر سنگھ دھونی نے جموں و کشمیر کی گرمائی دارالحکومت کا اچانک سری نگر کا دورہ کیا۔