ڈوڈہ//موضع ملوانہ کے عوام نے محکمہ آر اینڈ بی کی جانب سے انکے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کرنے کا الزام لگایا ہے۔اُنہوں نے کہا ہے کہ وہ برسوں سے دھارا۔گندنہ ۔ملوان سڑک کی بہتری کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔اُنہوں نے کہا ہے کہ سڑک کی خستہ حالی سے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرناپڑتا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ سڑک گندنہ میں اور بھی خستہ ہے اور ملوانہ اور گندنہ کے عوام نے سرکار سے بار ہا اس سڑک کی مرمت کرنے کا مطالبہ کیا ہے ،تاہم عوام کی اس درخواست پر کبھی بھی غور نہیں ہوا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ آنے والے بارشوں کے موسم میں اس سڑک کا حال اور بھی خستہ ہوگا، جس سے نہ صرف پیدل چلنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا ہوگا بلکہ گاڑیوں کیلئے بھی مشکلات پیدا ہوتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ اس سڑک پر ڈوڈہ ہسپتال کا سفر کرنے کے لئے کئی گھنٹے لگتے ہیں،جس سے اس عالقہ کے مریضوں کو مشکلات ہوتے ہیں۔اتنا ہی نہیں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول پہنچنے کے لئے طلبا کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔علاقہ کے لوگوں نے حُکام سے سڑک کا فوری طور سے مرمت کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ لوگوں کو سہولیت ہو ۔