دویندرراناکے ہاتھوں مڑھ پنچایت میں پارک کاافتتاح

 جموں//نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر دویندرسنگھ رانانے اسمبلی حلقہ نگروٹہ کی ہمہ جہت ترقی کےلئے مجموعی کاوشوں کوزوردیتے ہوئے تعمیراتی ایجنسیوں سے کہاکہ وہ اس سلسلے میں کلیدی رول نبھانے کے لیے آگے آئیں۔رانانے کہاکہ لوگوں کوخدمات کی فراہمی یقینی بنانے کے سلسلے میں مختلف محکموں کی تعمیراتی ایجنسیاں کلیدی رول نبھانے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کااظہار دویندرسنگھ رانانے مڑھ پنچایت میں ایک پارک کاافتتاح کرتے ہوئے کیا۔ عوام کےلئے یہ سہولت دویندرسنگھ رانانے حلقہ ترقیاتی فنڈزکی رقومات صرف کرکے بہم پہنچائی ہے۔انہوں نے کہاکہ نگروٹہ اسمبلی حلقہ کی سیاحتی صلاحیتوں پرروشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ نگروٹہ کوتعمیروترقی سے ہمکنارکرنے سے یہ یقینا گریٹرجموں کی حیثیت اختیارکرے گا۔انہوں نے کہاکہ پالیسی سازوں کوچاہیئے کہ وہ حلقہ کی صلاحیتوں کوقطعی نظررکھ کرمنصوبے نہ بنائیں بلکہ اس علاقے کی صلاحیتوں کوبروئے کارلاکراسے معاشی ،سپورٹس انفراسٹریکچراوراکیڈمک اداروں کامرکزبنایاجائے۔انہوں نے پی ایچ ای، دیہی ترقی ودیگرمحکموں سے کہاکہ وہ لوگوں کے مسائل کے ازالہ اورانہیں سہولیات کی فراہمی کےلئے اپنی ذمہ داریوں کوبہترطریقے سے انجام دیں۔اس دوران رانانے لوگوں کونگروٹہ کو تعمیروترقی سے ہمکنارکرنے کے منصوبے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے کہاکہ لوگوں کے تعاون کی بدولت نگروٹہ تعمیروترقی کی راہوں پرگامزن ہے۔انہوں نے علاقہ کے لوگوں سے کہاکہ آپ نگروٹہ حلقہ کی ترقی میں اہم رول اداکرنے کےلئے آگے آئیں۔اس دوران اعجازجان صوبائی صدریوتھ نیشنل کانفرنس ،سوم ناتھ کھجوریہ، کلدیپ سنگھ جموال کے علاوہ سابق سرپنچ وپنچ بھی موجودتھے۔