جموں//آل جے اینڈکے ایسٹیٹس ایمپلائزایسوسی ایشن صوبہ جموں نے محکمہ ایسٹیٹس کی تنظیم نواوردیگرمطالبات کودوہفتوں کے اندرپوراکرنے کامطالبہ کرتے ہوئے انتباہ دیاہے کہ اگرایسانہیں کیاگیاتومحکمہ کے ملازمین احتجاج کے راستے کواپنانے کیلئے مجبورہوجائیں گے۔ یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آل جے اینڈکے ایسٹیٹس ایمپلائزایسوسی ایشن صوبہ جموں کے عہدیداران نے کہاکہ انتظامیہ کووقتاً فوقتاً احتجاجی مظاہروں اورمیمورنڈموں کے ذریعے محکمہ کے ملازمین کی مانگوں کے بارے میں آگاہ کیاگیالیکن اس کے باوجودحکومت نے ملازمین کے مطالبات کوسنجیدگی سے نہیں لیا۔انہوں نے کہاکہ اگردوہفتوں کے اندرحکومت محکمہ ایسٹیٹ کی تشکیل نواوردیگرمطالبات جن میں تمام زمروں کی ڈی پی سی ،سال میں دومرتبہ ٹائپ ٹیسٹ کاانعقاد، تمام ڈیلی ویجروں کی مستقلی ،ڈیلی ویجروں کی واجب الاداتنخواہیں، وقت مقررہ کے اندرترقیایاں، ایس آراو43کیسوں کانپٹارہ ، لسٹوں سے ڈیلیٹ کیے گئے ڈیلی ویجروں کی خدمات جاری رکھنا، حالیہ ریکروٹمنٹ قواعدکامحکمہ کے ملازمین کوفوائددیناوغیرہ شامل ہیں کوپورانہیں کیاگیاتوملازمین احتجاجی مظاہروں کے سلسلے کوشروع کرنے پرمجبورہوجائیں گے۔ اس دوران پریس کانفرنس میں پریم سنگھ بابا، تلک راج، پورن چند، منوہرلال، کلدیپ راج، ملک راج، اعجازاحمد، دھرم پال، وجے کول، سبھاش چندر، سورن سنگھ،نانک چند، رمن گپتا، جوگندرلال، بنٹی ، ست پال سنگھ اور راجووغیرہ موجودتھے۔