جموں//سنت گوربخش سنگھ جی دانا کی یادمیں سنت پورہ دانا چیریٹیبل ٹرسٹ گورودوارہ کے زیراہتمام گوروارجن دیوجی اکھنورروڈدومانہ میں سنت تیج ونت سنگھ جی ،ڈیرہ مکھی سنت پورہ دانا کی قیادت میں یک روزہ گرمت سماگم کاانعقاد کیاگیا جس میں کثیرتعدادمیں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔پروگرام کاانعقاد ایس جوگیندرسنگھ بالی ،جوگندرکولی بالی اورایس بلدیوسنگھ ،سی ای اوپیکس آٹو لمیٹڈ ،ایس ٹی ۔ایس وزیر اورایڈوکیٹ سریندرکور کی جانب سے کیاگیاتھا۔سماگم میں راگی بھائی صاحب گرمیت سنگھ جی ، حضوری راگی شری دربارصاحب نے شبدکیرتن میں حصہ لیااوردسویں گوروکی تعلیمات پرروشنی ڈالی۔ مقررین نے کہاکہ گوروکی تعلیمات پوری دنیا میں امن قائم کرنے کیلئے معاون ثابت ہوسکتی ہیں۔مقامی راگی جتھوں بشمول کلویندرسنگھ ،بھائی گرمیت سنگھ،بھائی کلویندرسنگھ،بھائی راجندرسنگھ اورتیڑی جتھاامریک سنگھ نے بھی شبدکیرتن میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیا۔گرنتھی گورودوارہ شری بنگلہ صاحب دہلی کے سربراہ بھائی رنجیت سنگھ نے بھی خیالات کااظہارکرتے ہوئے گوروجی کی تعلیمات پرعمل پیراہونے پزوردیا۔مہندرسنگھ سرساجنرل سیکریٹری ڈی ایس جی ایم سی اوربی جے پی ایم ایل اے ،ڈاکٹر جسپال سنگھ سابق امبیسڈر اوروائس چانسلر پنجابی یونیورسٹی پٹیالہ ، ست پال شرما ریاستی صدر بی جے پی جموں کشمیر، ایم پی جموں شمشیرسنگھ منہاس ،ایم ایل اے سکھ نندن چوہدری، ایس چرنجیت سنگھ، خالصہ ایم ایل سی، وکرم رندھاوا ، ایم ایل سی ۔ایس ۔ٹی ۔ایس وزیرسابق ایم ایل سی اورچیئرمین سٹیٹ گورودوارہ پربندھک بورڈ، اجے سدھوترہ اورایڈوکیٹ سریندرسنگھ نے بھی سنگت سے خطاب کیا۔