واشنگٹن//دنیا میں اب تک کورونا وائرس کی وجہ سے 56.37 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی موت ہو ئی ہے اور اب تک 36.62 کروڑ سے زیادہ لوگ اس وبا سے متاثر ہو چکے ہیں۔ وہیں دنیا بھر میں اب تک 9.89 ارب سے زیادہ ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے کورونا وائرس ریسورس سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 36 کروڑ 62 لاکھ 49 ہزار 339 ہو گئی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 56 لاکھ 37 ہزار 611 تک پہنچ گئی ہے۔
امریکہ کورونا انفیکشن کے سب سے زیادہ کیسز کے ساتھ دنیا میں سرفہرست ہے جہاں اب تک 7.34 کروڑ سے زائد لوگ اس وبا سے متاثر ہو چکے ہیں اور 878421 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
اس وبا کے انفیکشن کے معاملے میں ہندوستان دوسرے نمبر پر ہے، جہاں جمعہ کی صبح تک گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے دو لاکھ 51 ہزار 209 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی کل تعداد 21 لاکھ 5 ہزار 611 ہو گئی ہے۔
یہ متاثرہ کیسز کا 5.18 فیصد ہے۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 15.18 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
اسی مدت میں تین لاکھ 47 ہزار 443 لوگوں کو کووڈ سے نجات بھی ملی ہے۔
اب تک مجموعی طور پر تین کروڑ 80 لاکھ 24 ہزار 771 لوگ کووڈ سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔
ری کوری کی شرح 93.60 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 627 لوگوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 492327 ہو گئی ہے۔
ملک میں اس وقت اموات کی شرح 1.21 فیصد ہے۔