راجوری //پہاڑی علاقہ میں رہائشی پذیر لوگوں کو بنیادی طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے فوج کی جانب سے درہال کے بڈھا کھانری علاقہ میں ایک طبی کیمپ لگایا گیا جسکے دوران ڈاکٹروں نے مکینوں کا مفت طبی معائینہ کرتے ہوئے ان کو بنیادی سہولیات فراہم کیں ۔پیر پنچال پہاڑیوں میں منعقدہ اس طبی کیمپ کے دوران 143مکینوںکا طبی معائینہ کیا گیا جن میں 68مرد ،53خواتین اور 22بچے بھی شامل تھے ۔ڈاکٹروں نے مریضوں کا معائینہ کرتے ہوئے ان کو مفت ادویات بھی فراہم کیں ۔اس کیمپ میں سیول اور فوجی ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے حصہ لیا جبکہ ڈاکٹروں و فوجی ماہرین نے مقامی لوگوں کو کووڈ ،اس کی علامتوں کیساتھ ساتھ احتیاطی تدابیر کے سلسلہ میں بھی تفصیلی جانکاری فراہم کیں ۔