درہال//میڈیکل بلاک درہال میں عالمی ’مینٹل ہیلتھ ڈے‘ منایا گےا ۔ اس مناسبت سے پرائمری ہیلتھ سنٹر درہال میں بلاک میڈیکل آفیسر درہال محمد اقبال ملک کی سربراہی میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں معذورں کے حقوق پر مفصل گفتگو کی گئی ۔ بلاک میڈیکل آفیسر درہال نے کہا کہ 13.7%فیصدی ہندوستانی ذہنی طور پر مریض ہیں جس کا پتہ مطالعے سے چلتا ہے ۔ انہوں نے طبی عملے سمیت دیگر مقامی لوگوں کی موجودگی میں ذہنی توازن برقرار رکھنے کے لئے تجرے اور مشورے بتائے تاکہ ذہنی تناو¿ سے خود اور اپنے آس پڑوس کے لوگوں کو محفوظ رکھا جاسکے ۔ انہوں نے تقریب میں مختلف تراکیب بھی بتائیں جن سے ذہنی تناو¿میں کمی آسکتی ہے ۔