جموں//نیشنل کانفرنس کے جنرل سیکریٹری علی محمدساگرنے کہاہے کہ جموں۔سرینگرنیشنل ہائی وے کے مسلسل بندہونے کی وجہ سے جموں میں درماندہ مسافروں کی مشکلات روزبروزبڑھتی جارہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ بس سٹینڈجموں،ریلوے سٹیشن جموں میںدرندہ بیشتر مسافرشدیدمشکلات میں ہیں لیکن انتظامیہ کی جانب سے ان کی سہولیات کیلئے کوئی بھی بندوبست نہیں کیاہے۔ساگرنے کہاکہ مسافروں کوشاہراہ کھلنے سے متعلق انتظامیہ کی جانب سے کوئی بھی جانکاری نہیں دی جارہی ہے۔علی محمدساگرنے یہ معاملہ وزیربرائے محکمہ مال وپارلیمانی امورعبدالرحمن ویری کے ساتھ زیربحث لایا اورمطالبہ کیاکہ درماندہ مسافروں کی مشکلات دورکرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں ۔انہوں نے وزیرنے کہاکہ اس سلسلے میں مختلف ایجنسیوں کی خدمات حاصل کرکے درماندہ مسافروں کوایئرلفٹ کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔نیشنل کانفرنس کے جنرل سیکریٹری علی محمدساگرنے کہاکہ وزیرموصوف نے یقین دہانی کرائی کہ وہ اس معاملے کوبذات خوددیکھ رہے ہیںتاکہ مسافروں کی پریشانیاں دورہوسکیں۔انہوں نے امیدظاہرکی کہ وزیرمحکمہ مال وپارلیمانی امورمسافروں کی مشکلات دورکرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھائیں گے۔