کنگن//دراس ترکجن کرگل میں ریچھ نے ایک درجن سے زائد بکریوں کو ہلاک کردیا ہے ۔ان بکریوں سے پشمینہ اون حاصل کیا جاتا ہے۔ کشمیر عظمیٰ کو معلوم ہوا ہے ضلع کرگل کے دراس ترکجن علاقے میں ایک ریچھ نے 16 پشمینہ بکریوں کو چیر پھاڑ کیا۔ یہ واقعہ گذشتہ روز پیش آیا جب ریچھ اچانک نمودار ہو کر پشمینہ بکریوں پر جھپٹ پڑا اور انہیں ہلاک کردیا۔بعد میں ریچھ بھاگ گیا۔