رام بن//اسلام کے پیام امن و راحت کو عام کرنے میں جو کردار علمی اور دینی دانشگاہیں، ان کے اساتذہ کرام اور طلباء ادا کررہے ہیں وہ ایک درخشندہ تاریخ ہے، وادی کے ہر گوشہ زمین کے ساتھ ساتھ خطہ جموں میں بھی جمعیت اہلحدیث جموں وکشمیر علم کی مشعل نور سنبھا لے ظلمت شب میں اجالوں کا اہتمام منضبط انداز میں کر رہی ہے۔ ان باتوں کا اظہار جمعیت اہلحدیث جموں و کشمیر کے نائب صدر ڈاکٹر عبداللطیف الکندی نے رام بن میں دارالحدیث سلفیہ رام بن کی سالانہ علمی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ تقریب سے مدیر مسلم بشارت بشیر ،استاذ محمد رمضان زاہد،استاذ محمد سلیم ریشی المدنی،استاذ منظور احمد مدنی، بشارت علی ملک، عبدالوحید سلفی، عبدالقدیر مدنی، عبدالقیوم سراجی، ا ستاذ شمس الدین اور عبدالحفیظ گنائی نے اپنے خطابات میں تحفظ انسانیت اور اسلام و امن عالم کے موضوعات پر دل نشین خطابات کئے۔ مدرسہ کے کئی طلباء نے اسلام زندگی کے ہر شعبے کامل و مدلل رہنما جیسے عنوانات پر عربی، اردو اور انگریزی میں تقاریر کیں۔مدرسہ کے استاد محمد صدیق کی بصیرت افروز تالیف کی اجرائی رسم بھی اس موقع پر ہوئی۔ مختلف مضامین میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے بچوں میں دینی و اصلاحی کتب کی تقسیم ہو ئی جبکہ دو ذہین طلباء مسیب الاسلام اور ظاہر احمد جنہوں نے قران حکیم کامل طور حفظ کیا ہے کی دستار بندی کی گئی ۔