ایجنسیز
پشاور// پاکستانی فوج نے ہفتہ کے روز کہا کہ ملک کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں پانچ دہشت گرد مارے گئے۔فوج کے بیان کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر سکیورٹی فورسز نے 7 اور 8 مئی کو ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان اضلاع میں دو الگ الگ آپریشن کیے۔بیان میں کہا گیا کہ ٹانک ضلع میں فوجی کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے چار دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ٹی ٹی پی کا ایک اور رکن مارا گیا۔بیان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔پاکستان میں خصوصاً خیبر پختونخوا اور بلوچستان صوبوں میں دہشت گرد حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں زیادہ تر پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔یہ حملے اْس وقت بڑھ گئے جب کالعدم ٹی ٹی پی نے 2022 میں حکومت کے ساتھ جنگ بندی کا معاہدہ ختم کر دیا۔