راجوری //سوچھتا ہی سیوا کے نام سے شروع کی گئی صفائی مہم خطہ پیر پنچال میں دوسرے روز بھی جاری رہی ۔پونچھ میں پولیس نے گزشتہ روز یہ مہم ایس ایس پی راجیو پانڈے کی قیادت میں شروع کی جبکہ مینڈھر ، لورن اور سرنکوٹ میں بھی اسی طرح کی مہم چلائی گئی ۔یہ مہم ہر ایک پولیس تھانے میں چلائی گئی جس میں بڑی تعدا دمیں پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا ۔ اس دوران کوڑے کرکٹ اور جمع گندگی کو ٹھکانے لگایاگیاجبکہ کئی مقامات پر کوڑے دان بھی لگائے گئے ۔ایس ایس پی پونچھ نے بتایاکہ ڈی جی پی جموں وکشمیر کی طرف سے صفائی کے حوالے سے ایک خاص منصوبہ مرتب کیاگیاہے ۔ وہیں ضلع پولیس راجوری کی طرف سے بھی دوسرے روز بھی صفائی مہم جاری رہی ۔اس دوران بس اڈہ بدھل ، سندر بنی آشرم ، بس اڈہ نوشہرہ ، مین مارکیٹ کوٹرنکہ ، ہائراسکینڈری سکول بھوانی ، گورنمنٹ ماڈل ہائراسکینڈری سکول لمبیڑی اور گورنمنٹ ہائراسکینڈری سکول تریاٹھ میں بھی مہم چلائی گئی ۔وہیں محکمہ دیہی ترقی اور محکمہ میونسپل کمیٹی کی طرف سے مسلسل مہم چلائی جارہی ہے ۔