گول//گول میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر کلدیپ راج دوبے نے گول میں تعمیر و ترقی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی اور مرکزی سرکاری ہر سطح پر بہتر کام کرنے کی کوششیں کر رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں پر بھی خراب کاموں کی شکایت آئے گی حکومت ان کے خلاف کارروائی کرے گی۔ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کلدیپ راج دوبے نے کہا کہ آج کہ محکمہ تعمیرات عامہ کے تحت سڑکوں پر میکڈم کا کام چل رہاہے ۔ گول اور سنگلدان میں بھی اس طرح کے تعمیری کام چل رہے ہیں لیکن کئی جگہوں پر خراب کاموں کی شکایت مل رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سنگلدان اور گول کے جمن میں اگر چہ وہ کام دیکھ کر خوش ہوئے لیکن موئلہ میں ایک دو جگہوں پر سخت ناقص کام چل رہا ہے اور وہ اس بارے میں ایکسن رام بن اور متعلقہ وزیر سے بات کریں گے اور کام خراب کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ کلدیپ راج دوبے نے کہا کہ جہاں جہاں محکمہ تعمیرات عامہ خراب میٹریل کا استعمال کر رہاہے اُن کو اس کو بہتر کرنا چاہئے ورنہ ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے اس موقعہ پر کہا کہ کلی مستیٰ میں 70سام کے بعد برقی رو آئی ہے جو ایک بہت بڑی کامیابی ہے اور مرکزی سرکار کی جانب سے اسکیم کے تحت ہر گائوں کو برقی رو سے منور کرنا ہے اور ریاستی و مرکزی سرکاری مل کر اس کام کو انجام دے رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مرید بارہ ٹرانسفارمر جلد لگائے جائیں گے ۔ انہوں نے اس موقعہ پرپرتمولہ علاقہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے علاقہ میں پانی کی سپلائی کو بہتر بنانے کے لئے اے ای ای پی ایچ ای کو 15دنوں کے اندر اندر کو کہا ۔اس موقعہ پر پی ایچ ای کے جے ای بھی موجود تھے ۔ انہوں نے محکمہ صحت عامہ کے اے ای ای سے کہا کہ اندھ میں پانی کی تنگدستی کو دور کرنے کے لئے ایک پلانٹ نصب کرنے کے لئے وہاں کا جائزہ لیں انہوں نے اس موقعہ پرمزید کہا کہ گول سب ڈویژن میں بارہ ہینڈ پمپ لگائے جائیں گے تا کہ پینے کے پانی کی قلت کو دور کیا جائے ۔