مینڈھر//سابق فوجیوں کا ایک اجلاس پونچھ میں منعقد ہوا جس میں بڑی تعداد میں سابق فوجیوں نے حصہ لیا۔اس موقعہ پر ایکس سروس مین لیگ کے عہدیداران بھی موجو دتھے ۔اس دوران سابق فوجیوں کی تنظیم کے ضلع صدرکے لئے انتخابات بھی کروائے گئے جس میںسابق صدر حوالدار محمد شمیم کودوسری بار لگاتار ضلع صدر چن لیاگیا۔اس موقعہ پر محمد شمیم نے تمام سابق فوجیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ وہ دی گئی ذمہ داری کو نبھانے کی پوری پوری کوشش کریںگے ۔ان کاکہناتھاکہ اس سے قبل بھی انہوں نے ہر ممکن کوشش کرکے سابق فوجیوں کے مسائل حل کروائے اور آئندہ بھی ان کی یہ کوشش جاری رہے گی ۔وہیں حوالدار محمد شمیم کامینڈھر پہنچنے پر یادگار مینڈھر میں ان کا استقبال کیاگیا اور ان کے اعزاز میں ایک پروگرام بھی منعقد ہوا۔