پونچھ// کورونا وائرس کے معاملات میں اضافے کو دیکھتے ہوئے پونچھ سیول انتظامیہ اور پولیس انتظامیہ کی جانب سے کڑے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔اس دوران محکمہ صحت کی جانب سے جاری کیے جانے والے ایس او پیز کے تحت گھروں سے باہر نکلنے پر ماسک استعمال نہ کرنے والوں اور سماجی فاصلے کے اصول کی پابندی اور اجتماع سے گریز نہ کرنے والوں کے خلاف پولیس سخت کاروائی کر رہی ہے۔ایس ایس پی پونچھ کی ہدایت پرپونچھ میںایس او پیز پرعمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں جو مختلف مقامات پر ناکے لگا کر ایس اوپیز پرعمل نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کر رہے ہیں۔پولیس ایکشن کے حوالے ایس ایس پی پونچھ نے بتایا کہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے بڑے پیمانے پر کریک ڈاون کیا گیا تاکہ کورونا سے بچاوکیلئے اختیار کی جانے والی احتیاطی تدابیر پرعمل درآمد کو یقینی بنایاجاسکے۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز پولیس کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میںکارروائیوں کے دوران کورونا سے بچاوکیلئے مقررکئے جانے والے ضوابط کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کی گئی اس دوران چالیس سے ذائد افراد کے چالان کاٹ کر ان سے جرمانہ وصولا گیا ۔انہوں نے عوام سے کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ گھروں سے باہر نکلتے وقت طبی یا کپڑے والا ماسک استعمال کرنا لازمی ہے خلاف ورزی کرنیوالے کو جرمانہ کیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ مقررہ ایس او پیز کے مطابق اجتماع کرنے پر بھی پابندی ہے ایسے کرنے والوں کوبھی جرمانوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔