سرینگر// حضرت علامہ حاجی بابا ادہم صاحبؒ کا 851واں عرس مبارک2اپریل اتوار کوعقیدت واحترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ اِس سلسلے میں اُن کے آستان عالیہ واقع اسلامیہ کالج میں بعد نماز ظہر سے قرآن خوانی، ختمات المعظمات، درودازکار کی مجلس آراستہ ہوگی جس کی پیشوائی بقعہ عالیہ حضرت سید محمد امین منطقی اویسیؒ (عالی کدل) الحاج عبدل حیٰ کرینگے جبکہ مولانا شوکت حسین کینگ اور الحاج سید منظور حسین قریشی حضرت اولیاء کرام کی پاک سیرت پر روشنی ڈالینگے۔ سجاد نشین پیرزادہ بلال احمد ادہمی نے انتظامیہ خصوصاً محکمہ بجلی، واٹر ورکس ، میونسپلٹی اور ٹرانسپورٹ حکام سے اپیل کی کہ وہ عرس مبارک پر زائرین کیلئے مکمل انتظامات کریں۔