حد متارکہ پر ہند پاک افواج نے مٹھائیاں تقسیم کیں

پونچھ//جموں کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں چکاں دا باغ میں حدِ متارکہ پرہندوستانی فوج اورپاکستانی رینجرس نے مٹھائیوں کا تبادلہ کرکے ایک دوسرے کو یوم آزادی کی مبارکباد دی۔ حدِ متارکہ پر فوج کے جوانوں کو پاکستان رینجرس کی جانب سے مٹھائی دے کر مبارک باد پیش کی گئی جب کہ ضلع کی دیگر علاقوں میں بھی سرحدی چوکیوں پرمٹھائیاں دینے کا دور چلا۔واضح رہے کہ پاکستان میں 14اگست کو یوم آزادی منایا جا تا ہے اور ہندوستان15اگست کو یوم آزادی مناتے ہوئے بڑی بڑی تقریبات منعقد کرتا ہے اس سلسلہ میں سرحدوں پر آپسی روابط کو بہتر بنائے جانے کے لئے مٹھائی بھی تقسیم کی جاتی ہے۔