ایجنسیز
جموں// فوج نے جمعرات کو کہا کہ جموں اور کشمیر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی)پر دو طرفہ جنگ بندی ہندوستان اور پاکستان کی فوجوں کے درمیان مفاہمت کے مطابق جاری ہے۔یہ بیان اس واقعہ کے ایک دن بعدآیاجب پاکستانی فوج نے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں پونچھ ضلع میں ایل او سی پر بلا اشتعال جنگ بندی کی خلاف ورزی کا سہارا لیا۔ جمعرات کو، ہندوستانی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ، “ایل او سی پر جنگ بندی برقرار ہے اور دونوں فوجیوں (ہندوستان اور پاکستان )کے درمیان مفاہمت کے مطابق اس کا مشاہدہ جاری ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ایل او سی پر فائرنگ اور مشتبہ آئی ای ڈی دھماکے کے کچھ واقعات وجہ سے پیدا ہونے والے تنا ئوسے نمٹا جا رہا ہے لیکن بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کا کوئی تبادلہ نہیں ہوا۔فوج نے کہا ہے کہ ایل او سی پر معمولی واقعات ہوتے رہتے ہیں اور پاک فوج کیساتھ مناسب سطح پر تحفظات کا اظہار کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ صورتحال مستحکم ہے اور قریب سے نگرانی کی جارہی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ہندوستانی فوج ہائی الرٹنس برقرار رکھتی ہے اور ایل او سی پر تسلط برقراررکھتی ہے۔